شہر کو درپیش سیلابی صورتحال کے باعث سیالکوٹ میں 29 اور 30 اگست کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کے طول و عرض میں حالیہ سیلابی صورتحال نے بتاہی مچادی ہے، میدانی علاقوں اور دیہاتوں سمیت کئی شہر بھی سیلابی پانی کے شدید نشانے پر ہیں جبکہ بارشوں سے سب سے زیادہ سیالکوٹ متاثر ہوا ہے جہاں محض 48 گھنٹوں میں 512 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
سیلابی پانی کے باعث شہر کی دگرگوں حالت اور موجودہ صورتحال کے باعث سیالکوٹ میں 29 اور 30 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں