خوفناک حادثہ

سندھ کے ضلع مٹیاری میں وہاب شاہ ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی ہے

جس کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹریفک معطل ہو گئی ہے۔ حادثے کے بعد کراچی سے لاہور جانے والی مال گاڑی کے ٹریک سے اترنے کی وجہ سے دونوں طرف سے ٹرینوں کی آمدورفت بند ہو گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلیف ٹیمیں ٹریک کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں۔ اس حادثے کے بعد کراچی اور لاہور کے درمیان آنے اور جانے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close