اراکین اسمبلی کی موجیں ، تنخواہوں میں بہت بڑا اضافہ

سندھ اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ارکان اسمبلی کی مجموعی تنخواہ اب ساڑھے چار لاکھ روپے مقرر ہوگی۔

اجلاس کی صدارت اسپیکر اویس قادر شاہ نے کی، جبکہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے ارکان بھی شریک تھے۔ جماعت اسلامی کے محمد فاروق نے تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کی اور کہا کہ بیسک تنخواہ پچاس ہزار سے بڑھا کر تین لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close