بلوچستان کے اضلاع ژوب اور موسیٰ خیل میں زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 4.5 ریکٹر اسکیل ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 150 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ سلیمان کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔
جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں