اعجاز چودھری کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری، کب ہوگے؟ جانئے

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

شیڈول کے مطابق، ریٹرننگ آفیسر 31 جولائی کو پبلک نوٹس جاری کریں گے، جب کہ کاغذاتِ نامزدگی یکم اور 2 اگست کو جمع کروائے جا سکیں گے۔

امیدوار 13 اگست تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکتے ہیں، جبکہ انتخاب 21 اگست کو پنجاب اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا۔

یہ نشست سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close