وزیر آباد سےن لیگ کا ٹکٹ کسے ملے گا؟ فیصلہ سامنے آ گیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ضمنی انتخابات کے لیے تین اہم حلقوں کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

پارٹی نے وزیرآباد سے بلال تارڑ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے بھائی ہیں۔

لاہور کے حلقے سے رانا مشہود کو انتخابی میدان میں اتارنے پر بھی غور کیا گیا ہے، جبکہ میانوالی کے حلقے سے دو مقامی امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب، خواجہ سعد رفیق نے لاہور سے ضمنی انتخاب لڑنے کی پیشکش پر معذرت کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نواز شریف چاہتے ہیں کہ خواجہ سعد رفیق کو سینیٹ میں نمائندگی دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close