راولپنڈی: موٹر وے پر چکری انٹرچینج کے قریب ایک مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 36 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس راولپنڈی سے ملتان جا رہی تھی کہ راستے میں سڑک پھسلن کا شکار ہو گئی۔ پھسلن کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی حادثے کا شکار ہو کر کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں