بلوچستان کے علاقوں رڑکن اور کھرڑ بزدار میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 30 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔
زلزلے کے باعث شہری گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کا مرکز بارکھان کے قریبی پہاڑی علاقے میں تھا۔
محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیمیں صورت حال کا جائزہ لے رہی ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق آفٹر شاکس کا خدشہ موجود ہے، عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں