نامعلوم افراد کی گاڑیوں پر فائرنگ

بلوچستان کے ضلع تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

تربت کے نواحی علاقے ڈنک میں نامعلوم افراد نے گاڑیوں پر حملہ کیا، حملہ آوروں نے گاڑیوں کے ٹائروں کو فائرنگ کرکے برسٹ کردیا۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی مستونگ میں فتنہ الہندوستان نے تحصیل آفس، بینکس اور دفاتر پر حملہ کیا تھا۔ مسلح افراد نے تحصیل آفس میں گاڑیوں کو آگ لگادی، واقعہ کے فوراً بعدسیکیورٹی فورسز  نے علاقے کا محاصرہ کر لیا، جس کے بعد دہشتگرد پسپا ہوگئے۔

دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچہ جاں بحق جبکہ 7افراد زخمی ہوئے تھے، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے تھے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close