جج عدالت سے گرفتار

مظفر آباد میں آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ نے سیشن جج حویلی راجہ امتیاز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے کر تین دن قید کی سزا سنائی۔

جس کے بعد پولیس نے انہیں عدالت سے گرفتار کرلیا۔ چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں فل بینچ نے فیصلہ سنایا۔ جج نے ایک منشیات کیس میں سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود ملزم کو بری کیا، جو بعد میں ملک سے فرار ہوگیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ جج نے جھوٹ بول کر سپریم کورٹ کے وقار کو مجروح کیا اور اس کی اتھارٹی کو چیلنج کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close