کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر مسافر بس میں آگ لگ گئی، واقعے میں جھلس کر 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر مسافر بس میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے نتیجے میں 6 مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی ٹیم جائے وقعہ پر پہنچ گئی، وین میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں