کندھکوٹ میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔
کندھکوٹ میں گرڈ سٹیشن کے قریب خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 7 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، ٹرین پشاور سے کراچی جارہی تھی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام کے مطابق پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں، حادثے کے باعث ریلوے ٹریک کا 100 فٹ سے زائد حصہ متاثر ہوا ہے، امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں