کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
’’کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ترین زلزلے کے جھٹکے رات 7 بج کر 54 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔زلزلہ پیمار مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 40 کلو میٹر زیرِ زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز ملیر سے 11 کلو میٹر شمال مشرق کی طرف تھا۔
واضح رہے کہ یکم جون سے اب تک 29 زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں