کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، 2 دن مسلسل آنے والا زلزلہ کئی گھنٹے کے وقفے کے آج 2 بجکر 23 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 2.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 5 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب میں 5کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں و دفاتر سے باہر نکل آئے، زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ کراچی شہر میں اتوار سے وقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں اور اب تک کئی بار شہر میں زلزلہ آیا ہے۔
اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر نے بتایا کہ یہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے سے آرہے ہیں، یہ فالٹ لائن اب معمول پر آنے کے عمل سے گزر رہی ہے تاہم مزید ایک ہفتے تک معمولی شدت کے زلزلے آسکتے ہیں۔
یاد رپے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب یہاں شدید گرمی کے ساتھ طوفانی بارشیں اور زلزلوں کے آئے دن جھٹکے آنے لگے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں