ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، کتنا جانی یا مالی نقصان؟جانیں

 

خیبر پختونخوا , مالاکنڈ کے بٹ خیلہ اور سوات سمیت مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 رہی جبکہ مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ اور گہرائی 185 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سوات اور گردو نواح میں 5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close