خوفناک حادثہ ، بڑا جانی نقصان

 

گدھا گاڑی سے ٹکرا کر موٹرسائیکل سوار 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ سمندری کے علاقے چکنمبر 218 کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار دونوں بھائی موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق بھائیوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق بھائیوں کی شناخت 12 سالہ عبدالرحمان اور 15 سالہ شاہد کے ناموں سے ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close