ہیٹ ویو الرٹ، اہم ہدایات جاری

 

محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔

18 اپریل تک صوبے کےجنوبی اضلاع شدید گرمی کی لہر سے متاثر ہوں گے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کا درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ہوگا، 18 اپریل تک راتیں بھی گرم ہوں گی۔

گرد آلود ہوائیں چلنے سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے،پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ شہری دھوپ میں کم نکلیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں،تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے ، واضح رہے ملک کے بیشتر علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close