نوشہرہ میں موبائل اسکواڈ پر فائرنگ سے محکمۂ ایکسائز کے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
محکمۂ ایکسائز کے مطابق نوشہرہ میں جی ٹی روڈ پر تاروبپی کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔فائرنگ سے محکمۂ ایکسائز کے نسٹیبل افتخار اور کانسٹیبل مجاہد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں زخمی سب انسپکٹر فاروق کا ذاتی ڈرائیور بھی شامل ہے۔فائرنگ کے واقعے میں سب انسپکٹر فاروق باچا شدید زخمی ہو گئے۔
زخمی سب انسپکٹر فاروق باچا کو 5 گولیاں لگیں، سب انسپکٹر فاروق زخمی حالت میں خود گاڑی چلا اسپتال پہنچے، جنہیں بعد میں پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال منقتل کردیا گیا۔پولیس لائنز میں محکمۂ ایکسائز کے اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔نمازِ جنازہ میں آئی جی ذوالفقار حمید، ڈی جی ایکسائز عبدالحلیم، سی سی پی او قاسم خان اور دیگر شریک ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں