کراچی کے علاقے شیر شاہ میں نالے میں دھماکے سے زخمی ہونے والا 14 سالہ اسد گزشتہ روز دم توڑ گیا، اسد کو اس کے ورثہ آبائی گاؤں ایبٹ آباد لے گئے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کوئی حکومتی نمائندے نے تاحال اس مسئلے میں نظر ثانی نہیں کی جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
عید کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، کراچی کے علاقے شیر شاہ کالونی میں عیدالفطر کے پہلے روز سیوریج نالے میں دھماکا ہوا، جس میں زخمی ہونے والا 14 سالہ اسد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سول اسپتال برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نالے میں گیس بھری ہوئی تھی اسد وہاں پر اپنی موٹر سائیکل کو کک مارتے ہوئے اسٹارٹ کررہا تھا، ممکنہ طور پر بائیک سے چنگاری نکلی جو زوردار دھماکے کا سبب بنی۔
متعلقہ اداروں کی جانب سے حادثے پر غور نہ کرنے پر اہل علاقہ پریشان ہوگئے۔
نماز جنازہ کے لیے اہل خانہ اسد کو اپنے آبائی گاؤں ایبٹ آباد لے کر روانہ ہوگئے جبکہ رشتے داروں اور اہل محلہ نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں