صادق آباد میں لنڈا بازار میں آگ لگ گئی، آگ نے ریلوے ٹریک پرکھڑی خالی بوگی کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے، ریکسیو کی تین گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد کے لنڈا بازار میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، جس نے ریلوے ٹریک پرکھڑی خالی بوگی کوبھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ریکسیو کی 3گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔
صادق آباد میں ریلوے اسٹیشن کے قریب قائم لنڈا بازار میں آگ لگی اور آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ لنڈا بازار میں اچانک آگ لگنے سے سیکڑوں پتھارے اور ٹھیلے جل گئے۔ریسیکو ٹیمیں اور پولیس اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں