خواتین اساتذہ کے اغوا کی کوشش، ویڈیو منظرعام پر آگئی

ویب ڈیسک (پی این آئی) مقامی شہریوں نے جیکب آباد میں متعدد خواتین اساتذہ کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی، واقعہ بی سیکشن تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے ایک اسکول وین پر حملہ کیا جو اساتذہ کو لے کر اسکول جا رہی تھی۔ ملزمان نے وین کو روک کر اس میں موجود افراد بشمول خواتین اساتذہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔واقعے کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین اساتذہ خوف کے عالم میں دعائیں پڑھ رہی تھیں۔ وین میں کم از کم نو افراد موجود تھے، جن میں اساتذہ بھی شامل تھیں۔ڈاکوؤں نے ہوائی فائرنگ کی لیکن مقامی افراد کی مزاحمت کے باعث ملزمان فرار ہو گئے۔

یاد رہے کہ جیکب آباد اور اس کے گرد و نواح میں مجرمانہ سرگرمیوں، خاص طور پر تاوان کے لیے اغوا کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔پیشہ ور افراد اور سرکاری ملازمین اکثر ان مجرموں کا نشانہ بنتے ہیں جس سے ان کی سلامتی کے حوالے سے شدید خدشات پیدا ہو رہے ہیں، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو دور دراز علاقوں میں کام کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close