دہشتگردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی چیک پوسٹ لکھانی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جسے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔

ڈی پی او کے مطابق دہشتگردوں نے سحری کے وقت پولیس چیک پوسٹ لکھای پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے اہلکاروں نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہو گئے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی۔محسن نقوی کا کہنا تھا ڈیرہ غازی خان پولیس نے بہادری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا، ڈی جی خان پولیس نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا پنجاب پولیس کے جوانوں نے پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور ان مزموم عزائم کو ناکام بنایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close