افسوسناک خبر ، گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی ،سوار موقع پر جانبحق

اپرکوہستان قراقرم روڈ تحصیل داسو میں گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں ظاہر کی ہدایات پر ایمبولینس مع میڈیکل ٹیم موقع پر روانہ ہوگئی۔

جہاں ریسکیو1122، پولیس اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تین افراد کو نکالا تاہم وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوچکے تھے۔

ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال داسو منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close