ہوشیار! مارکیٹ میں جعلی ادویات آگئیں،کون کونسی ؟ جانیں

 

کراچی والے ہوشیار، معروف دواساز کمپنیوں کی جعلی ادویات مارکیٹ میں آگئیں۔ ڈرگ انسپکٹر نے کارروائی کرتے ہوئے پین کلر ٹیبلیٹ، پین کلر آئنمنٹ اور مرگی کے مرض کی ادویات تحویل میں لے لیں۔

کراچی میں معروف دوا ساز کمپنیوں کی جعلی ادویات مارکیٹ میں آگئیں، ڈرگ انسپکٹر نے پین کلر ٹیبلیٹ، آئنمنٹ اور مرگی کے مرض کی ادویات تحویل میں لے لیں، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے ادویات کو جعلی قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے پکڑی گئی دواؤں سے لاتعلقی ظاہر کردی۔ سربراہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری عدنان رضوی کا کہنا ہے کہ برآمد ادویات میں مذکورہ مالیکیول شامل نہیں، معروف کمپنی نے ادویات کے بیج سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ رجسٹرڈ فارمیسیز سے دوائیں خریدیں، کیش میمو کا تقاضہ ضرور کریں، تاکہ دوا کے مضر اثرات کی صورت میں قانونی کارروائی ہوسکے۔رپورٹ کے مطابق پکڑی گئی ادویات کے بیج دوا ساز کمپنیوں نے تیار نہیں کئے، شہری نیوبرول فورٹ بیج نمبر ڈی بی 0982، آئیوڈیکس بیج نمبر ایچ آئی اے اے سی اور فینوبار بیج نمبر کیو اے 008 نہ خریدیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close