وزیر اعلیٰ پنجاب کی شکرگڑھ آمد کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق شکرگڑھ میں پرائیویٹ سکول کے مالکان کو 18فروری کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا زبانی حکم دیا گیا ہے،سکول مالکان نے بچوں کے والدین کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کے میسج کر دیے ۔
دوسری جانب نہم اور دھم کلاس کا پیپر ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوگا۔ واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صبح ضلع نارووال میں میگا پراجیکٹس اور روڈ بحالی منصوبہ جات کے موقع پر جلسہ میں شرکت کرینگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں