ٹانک(پی این آئی) ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔
ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو قتل کردیا، دونوں بھائیوں کو پیر کھچ کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق مقتولین کی شناخت محمد ادریس اور محمد اسحاق کے نام سے ہوئی، دونوں جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کے بھائی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں