مشہورٹک ٹاکر کو عمرقید کی سزاسنا دی گئی

ویب ڈیسک (پی این آئی) پشاور کی معروف ٹک ٹاکر بسمہ بی بی پر اپنے شوہر سمیع اللہ کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہوگیا ہے، عدالت کی جانب سے ملزمہ کو سزا سنا دی گئی ہے۔

مردان کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کے جج نے ملزمہ کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ملزمہ بسمہ بی بی پشاور کی معروف ڈانسر اور ٹک ٹاکر ہے، جس نے شادی کے 19 روز بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کرکے اپنے شوہر سمیع اللہ کو قتل کیا تھا۔سزا سنتے ہی ملزمہ عدالت کے باہر رو پڑی۔

مقتول کے بھائی حبیب الرحمٰن نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حق اور سچ کی فتح قرار دے دیا۔

Watch L

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close