وین میں آگ لگ گئی

کراچی کے علاقے لانڈھی بھینس کالونی کے قریب وین میں آگ لگ گئی، جس میں سوار 12 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ گاڑی دکان سے گیس فلنگ کے بعد کھڑی تھی کہ اچانک آگ لگ گئی۔پولیس کے مطابق متاثرہ گاڑی میں گیس سلنڈر محفوظ حالت میں پایا گیا، متاثرہ افراد ٹنڈو محمد خان سے واپس کراچی آرہے تھے۔

متاثرہ افراد کے رشتہ دار اکبر علی کا کہنا ہے کہ بھینس کالونی موڑ کے قریب ایل پی جی بھروا رہے تھے کہ اچانک گاڑی میں آگ لگ گئی، گاڑی میں موجود تمام افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں