دریائے سندھ سےنہریں نکالنے کی تجویز کے خلاف سندھ مین احتجاج بڑھتے بڑھتے شٹر ڈاؤن ہڑتال تک پہنچ گیا۔
سندھ دریا مین سے چھ نئی نہریں نکالنے کے منصوبے پر احتجاج کے لئے سندھ ترقی پسند پارٹی کی کال پر کئی شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کے تعلقہ قاسم آباد میں دکانیں، بازار بند رہے جب کہ تعلقہ سٹی کے کچھ علاقوں میں کچھ ہی دکانیں بند ہوئیں۔سندھ ترقی پسند پارٹی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کے روز زبردستی دوکانیں بند کروانے سے روکنے اور دوکانین کھولنے والوں کے تحفظ کیلئے حیدرآباد شہر کے مختلف مقامات پر پولیس نفری معمول سے زائد تعینات کی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹھٹہ، مکلی، گھارو،گجو اور دھابیجی کے بڑے بازاروں میں شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی۔ سبزی مارکیٹ، گوشت مارکیٹ ، ریستوران اور پیٹرول پمپ بند رہے، بڑے بازار بند رہے تاہم محلوں میں کریانہ کی دوکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں۔
حیدرآباد کے جڑواں شہر جامشورو میں بھی کاروباری مراکز، سبزی منڈی بند رہے۔حیدر آباد کے نزدیکی شہر ٹنڈومحمدخان شہر میں مکمل ہڑتال رہی۔ مٹیاری، سجاول، میہڑ، نوشہروفیروز، ڈگری اور نوکوٹ میں بھی مرکزی بازار بند رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں