لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 5 افراد جاں بحق

گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو کے علاقے روندو ملوپا کے قریب گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے ریسکیو اہکاروں کے حوالے سے بتایا کہ ’ بدقسمت گاڑی اسکردو سے شنگس جارہی تھی جب اچانک اس پر ایک بڑا پہاڑی تودا آگرا۔’پولیس نے واقعے کو ’دلخراش‘ قرار دیا اور کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے والی گاڑی میں سوار مسافروں کو بچنے کا کوئی موقع نہیں ملا۔’

رپورٹ کے مطابق واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہوئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا، آپریشن کے دوران حکام نے افسوسناک واقعے میں کم از کم 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی، حادثے میں جاں بحق مقتولین کی شناخت تاحال جاری نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ رواں سال اگست میں مون سون بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے گلگت بلتستان اور استور کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔اقوام متحدہ نے رواں سال ہونے والی مون سون بارشوں کے نتیجے میں تقریباً 2 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close