لاہور: عوام کی حفاظت کیلئے ماڈل روڈز پر لوڈر رکشوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔
چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے بتایا کہ مال روڈ، جیل روڈ اور کینال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور کینٹ میں لوڈر رکشوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔سی ٹی او کے مطابق آہنی سامان سے لدھے رکشوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ انتہائی خطرناک ہے لہٰذا آہنی راڈ، سریا، ٹی آئرن اور دیگر سامان باڈی سے باہر لوڈ ہوا تو چالان اور مقدمہ ہوگا۔
عمارہ اطہر نے مزید بتایا کہ انسانی جانوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ڈرائیور کے ساتھ ساتھ رکشہ مالک کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا جائے گا جب کہ اوورلوڈنگ کرنے والوں کے لائسنس بھی منسوخ کیے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں