بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، دکی، چاغی اور گوادر میں فائرنگ نے 6 افراد کی جان لے لی، واقعات میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی، کلی زرین میں نامعلوم افراد نے رکشہ پر فائرنگ کر کے 2 افراد شیر احمد اور علی محمد کو قتل اور مہر اللّٰہ کو زخمی کر دیا۔
پولیس نے لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا ہے۔چاغی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا۔لیویز کے مطابق چاغی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد سعید احمد اور الیاس کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
لیویز نے لاشیں قبضے میں لے کر اسپتال پہنچائیں، بعد میں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ادھر گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تُربت کے علاقے کلّگ کے رہائشی لیویز اہلکار محمد جان کو قتل کر دیا۔ضلع دکی میں کوئلے کی کان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں