پنجاب یونیورسٹی میں طالب علم عمار کے قتل کے معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم کا قتل کا معمہ حل ہوگیا۔
مقتول عمار کو موٹرسائیکل سواروں کی بجائے گاڑی کے اندر سے ہی چلنے والی گولی لگی تھی۔ پولیس نے مقتول عمار کے ایک دوست کو حراست میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
لاہور پولیس ذرائع کے مطابق مقتول طالب علم کے مفرور دوست حذیفہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتول عمار کے قتل کے بعد اس کا دوست حذیفہ فرار ہوگیا تھا، جیسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں