فائرنگ سے کئی افراد جاں بحق،سینکڑوں ہلاکتیں

ضلع کرم میں قبائل کے درمیان گیارہویں روز بھی جھڑپیں جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق جھڑپوں میں مزید 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے جس کے بعد اب ضلع کرم میں فائرنگ کے واقعات میں مرنے والے افراد کی تعداد 130 ہوگئی ہے جبکہ 186 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت آمد و رفت کے راستے بند ہیں۔ ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر پر بھی آمد و رفت بند ہے۔
شاہراہوں کی بندش سے تیل، اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق لوئر کرم کے مختلف مقامات پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کے دستے تعینات ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ باقی علاقوں میں بھی آج فائر بندی کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close