چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ

ڈی جی خان(پی این آئی)پنجاب اور کے پی کی سرحد پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پنجاب اور کے پی بارڈر پر قائم لاکھانی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے رات گئے حملہ کیا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ 25 سے زائد دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر راکٹ اور دستی بموں سے حملہ کیا۔پولیس کے مطابق دہشتگروں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرارہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close