پی ٹی آئی کارکنان کی سنگجانی ٹول پلازہ میں سرکاری سامان چوری کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) پی ٹی آئی کارکنان کی سنگجانی ٹول پلازہ میں سرکاری سامان چوری کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

پی ٹی آئی کے پرتشدد کارکنان کے حملوں سے کئی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا ، سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں کارکنان کو سنگجانی ٹول پلازہ پر دھاوا بولتے دیکھا جاسکتا ہے۔پی ٹی آئی کارکنان سرکاری کمپیوٹرز اور دیگر قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے۔ پرتشدد مظاہرین کی جانب سے پولیس کی گاڑی بھی جلا دی گئی۔واضح رہے کہ اب تک پرتشدد کاروائیوں اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کی متعدد ویڈیوز منظرعام پرآ چکی ہے۔شرپسندوں کے حملوں سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 70 شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شرپسند عناصر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پرتشدد مظاہرین کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں