باراتیوں پرقیامت ٹوٹ بڑی

بلوچستان میں بارات لیکر کوئٹہ جانے والے دولہے کے دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد کو مسلح افراد نے گھات لگا کر قتل کر دیا۔

بلوچستان کے ضلع جھل مگسی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگیا، گنداواہ کے علاقے کوٹڑہ سے شادی کے بعد بارات لیکر کوئٹہ جانے والے دولہے کے دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد کو پتری کے قریب مسلح افراد نے گھات لگا کر قتل کر دیا

ضلع جھل مگسی کی تحصیل گنداواہ کے علاقے پتری کے قریب یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر نواحی علاقے کوٹڑہ سے شادی کے بعد بارات کوئٹہ لیکر جانے والے دولہے کے دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد کو پتری کے قریب مسلح افراد نے گھات لگا کر قتل کر دیا۔

جھل مگسی لیویز ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دولہے کے دو سگے بھائیوں فدا حسین، زاکر حسین ولد محراب علی لاشاری اور داماد بابل خان کو جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ورثاء نے قتل کا الزام اپنے رشتہ داروں پر لگایا ہے واقعہ کے بعد لیویز موقع پر پہنچ گئی تینوں مقتولین کی میتیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کر دی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close