لاہور(پی این آئی) پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ، ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 6افراد زخمی ہوگئے۔
اسموگ اور دھند کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے دھند اور سموگ کی وجہ سے بند ہے۔موٹروےایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند اور اسموگ کے باعث بند کردی گئی ہے، موٹروےایم 3،لاہور سے درخانہ تک جبکہ موٹروےایم 4، پنڈی بھٹیاں سےعبدالحکیم تک بند ہے۔
اس کے علاوہ موٹروےایم 5ملتان سے سکھر تک بند ہے۔دوسری جانب دھند سےحدِنگاہ کم ہونے کے باعث پنڈی بھٹیاں اور قصور میں ٹریفک حادثات ہوئے جس میں ایک شخص جاں بحق اور 6افراد زخمی ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں