خوفناک حادثہ ، موقع پر اموات

تیزرفتارگاڑی کھائی میں جاگری، 2 خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں

مانسہرہ میں تیزرفتارگاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری، حادثے میں 2 خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیوذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو پولیس اور ریسکیو اداروں کی مدد سے كنگ عبدالله اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کھائی میں گرنے والی گاڑی کے حادثہ میں جاں بحق خواتین میں ماہ نور بی بی ،گلشن بی بی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں عمیر، چن زیب ، لائبہ بی بی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close