پولیس کو شکایت کیوں کی؟ محنت کش خاندان سمیت علاقہ بدر

گھوڑے کھیت میں آنے پر پولیس کو شکایت کیوں کی؟ چوہدری نے پنچایت کے ذریعے محنت کش، اس کی بیوی، 3 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کو علاقہ بدر کرا دیا۔

پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ چھنی گوندل میں پنچائیت کے فیصلے پر محنت کش کو خاندان سمیت علاقہ بدر کردیا گیا تھا۔چوہدری ذوالفقار نےگالم گلوچ کے بعد پنچائیت بلالی تھی، پنچائیت نے محنت کش محمد پرویز اس کی بیوی، 3بیٹیوں اور 2 بیٹوں کو علاقہ بدر کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔

ملزمان نے محنت کش کےگھر کو تالے بھی لگادیے تھے اور 3گھنٹے میں گاؤں نہ چھوڑنے پر قتل کی دھمکی دی تھی۔پولیس نے محنت کش کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم چوہدری ذوالفقار کو گرفتار کرلیا۔ علاقہ بدر کیے جانے والے خاندان کو اپنی نگرانی میں گھر بھی واپس پہنچایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close