کراچی ایکسپریس کو حادثہ

 حیدر آباد (پی این آئی) ریلوے حکام کے مطابق حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔۔۔۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کو اسٹیشن سے روانہ ہوتے ہی ریلوے

یارڈ میں حادثہ پیش آیا، بوگیاں ٹریک سے اترنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔۔۔ حادثے کے بعد تکنیکی عملہ پہنچ گیا، بوگیوں کو ٹریک پر لانے کا کام شروع کیا۔۔۔۔ بوگیاں ٹریک سے اترنے سے اپ اور ڈاؤن ٹریک کی ریلوے ٹریفک معطل رہا۔۔۔۔۔ بعد ازاں کراچی ایکسپریس کی پٹری سے اترنے والی دو بوگیوں کو الگ کر کے اپ ٹریک کو بحال کر دیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close