کراچی میں خاتون ڈکیت متحرک، موٹر سائیکل سوار کیسے لوٹ لیا گیا؟

کراچی (پی این آئی) کورنگی میں خاتون نے لفٹ لینے کے بہانے موٹر سائیکل سوار شخص سے واردات کر ڈالی۔۔۔۔۔متاثرہ شہری کے مطابق کورنگی سنگر چورنگی پر خاتون نے روک کر لفٹ مانگی، نقاب

پوش مسلح ملزمہ کے بیک اپ پر  2 موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان بھی تھے۔۔۔۔۔۔ شہری کا کہنا ہے کہ کورنگی نمبر 5 ماڈل پارک کے پاس ملزمہ کو موٹر سائیکل سے اترنے کا کہا تو ملزمہ اتری اور ہینڈ بیگ سے اسلحہ نکال کر میرے سینے پر رکھا۔۔۔۔۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے نقد رقم اور موبائل فون لوٹا، جس کے بعد وہ موٹر سائیکل سوار ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close