پولیس پر حملہ

خیرپور (پی این آئی)خیرپور میں مسلح ملزمان نے پولیس پر حملہ کر دیا، 8 اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعہ کنب تھانے خیرپور میں پیش آیا جہاں 2 گروپوں میں جھگڑے کے بعد ملزمان نے پولیس پرہی دھاوا بول دیا۔پولیس کی شدید فائرنگ سے ایس ایچ اوسمیت پوليس کے 8 اہلکار زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔زخمی پوليس اہلکاروں کوسول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ملزمان کے حملے میں ایس ایچ او کنب محمد اسلم لغاری سمیت پولیس اہلکار پرویز وسان، شرف الدین سولنگی، معشوق علی جامڑو وہ دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close