پل ٹوٹ گیا، ہلاکتیں

گھوٹکی (پی این آئی) ناروواہ کینال پر پل کے ٹوٹے حصے سے ایک ہی دن میں 3 افراد نہر میں گرگئے۔

پولیس کے مطابق صبح کے وقت 7 سالہ بچہ پل کراس کرتے ہوئے گر کر ڈوب گیا، بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو میں تاخیر ہوئی جس کے سبب ورثا نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔پولیس نے بتایا کہ اسی مقام پر 2 موٹرسائیکل سوار بھی نہر میں گرے جنہيں مقامی افراد نے بچا لیا۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کا کہنا ہے کہ محکمہ آبپاشی کو فوری طور پر نہری پانی کا بہاؤ کم کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں جب کہ نیوی کے ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم سکھر سے روانہ ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close