فیصل آباد (پی این آئی) الائیڈ ہسپتال میں 14 سالہ مریضہ کو ہسپتال کے ملازم نے مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن لگا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔۔۔۔ مقامی پولیس کے مطابق افغان آباد کی رہائشی
خاتون کی 14 سالہ بیٹی بیمار تھی جس کے ٹیسٹ کروانے کے بہانے ہسپتال کے ملازم احسان عرف احسن نے انہیں ہسپتال بلایا۔۔۔۔ ملزم احسان والدہ کو وارڈ کے باہر بٹھا کر اس کی 14 سالہ بیمار بیٹی کو ٹیسٹ کروانے کے بہانے لیبر روم کی طرف لے گیا اور مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن لگا کر بے ہوش کر کے زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور لڑکی کو چھوڑ کر خود فرار ہو گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں