گنڈا پور کے خلاف شراب برآمدگی کیس میں نیا موڑ

 اسلام آباد (پی این آئی) جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت سے معذرت کر لی ہے۔… جس پر عدالت نے کیس کی فائل سیشن جج

کو بھجوادی ہے، کیس کی آئندہ سماعت 5 اکتوبر کو سیشن جج کی عدالت میں ہوگی۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے علی امین گنڈاپور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمہ کی سماعت کی، علی امین گنڈاپور کے وکلاء راجہ ظہور الحسن،سردار مصروف، آمنہ علی عدالت پیش ہوئے۔۔۔۔۔ دوران سماعت عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وکلاء سے استفسار کیا کہ ضامن کدھر ہے؟ جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ضامن تو عمرے پر گیا ہے۔۔۔۔ ایڈووکیٹ ظہورالحسن نے کہا کہ ریاست بڑی جابر ہوئی ہے، جی ٹی روڈ،

موٹرویز سب بند ہیں، اس کا مقصد میرے مؤکل کے وارنٹ گرفتاری جاری کروانا ہے۔۔۔۔ عدالت نے استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور ہیں کہاں لاہور میں ہیں یا پشاور میں؟ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے کیا علی امین آجائینگے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close