طلبہ کو نمبر کم کیوں دیے؟ مظاہرین نے بورڈ کے دفتر پر دھاوا بول دیا

بنوں(پی این آئی) امتحانات میں طلبہ کو کم نمبر دیے جانے پر احتجاج کرنے والے مشتعل مظاہرین نے انٹرمیڈيٹ بورڈ کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔

مشتعل مظاہرین عمارت کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے اور شیشے اور دروازے توڑ دیے۔ مظاہرین کی جانب سے طلبہ کے پرچوں کی دوبارہ جانچ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ہنگامہ آرائی کے باعث پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ کمشنر بنوں سے جمعرات کو مذاکرات کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

انٹربورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے حملے میں بورڈ کی املاک کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گيا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close