صحافی کے اہلخانہ پر مسلح افراد کا حملہ

اسلام آباد (پی این آئی) گھوٹکی کے علاقے میں میرپورماتھیلو میں ایس ایس پی آفس کے سامنے صحافی نصیر گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے دھرنے سے واپس جانے والے شہید صحافی کےاہلخانہ اور شہریوں پر نامعلوم مسلح افراد نےحملہ کردیا۔

پولیس کےمطابق صحافی نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاجی دھرنے سے واپسی پر نامعلوم مسلح افراد نے شرکا پر ڈنڈوں سے حملہ کیا جس کے نیتجے میں نصراللہ کے بھائی سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اس دوران مسلح اور ڈنڈا بردار افراد نے صحافیوں پربھی حملہ کیا۔ واقعے کےخلاف قومی شاہراہ پر احتجاج کیاگیا۔ڈی ایس پی میرپورماتھیلو کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم یقین دہانی پر قومی شاہراہ پر احتجاج دو گھنٹوں بعد ختم کردیاگیا۔

خیال رہے کہ 24 مئی کومیرپور ماتھیلو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے صحافی نصراللہ گڈانی کراچی میں دوران علاج دم توڑ گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close