نا معلوم افراد کی فائرنگ، قیمتی جانی نقصان ہو گیا

لکی مروت (پی این آئی) نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایس ایچ او کے دو بھائیوں کو قتل کردیا جبکہ ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

لکی مروت کے علاقے اباخیل میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او شفقت اللہ کے دو بھائی جاں بحق ہو گئے، ایس ایچ او شفقت اللہ کے جاں بحق بھائیوں کے نام صفی اللہ اور نوید اللہ ہیں۔دونوں بھائیوں کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کردی گئی جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close