پی ٹی آئی رہنما کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

صوابی (پی این آئی)صوابی میں پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شہرام ترکئی کے حجرے میں فائرنگ سے چوکیدار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد فرار ہونے والا حملہ آور بھی مارا گیا۔ پولیس کے مطابق چوکیدار حملہ آور کو حجرے میں داخل ہونے سے روک رہا تھا۔ داخل ہونے سے روکنے پر ملزم منیر خان نے فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق ملزم پولیس کے تعاقب کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔ سی سی ٹی وی میں مسلح چوکیدار کو ملزم کو گیٹ سے باہر لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق گیٹ کے باہر ملزم نے چوکیدار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ملزم حجرےمیں موجود دیگر لوگوں پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا تھا۔پولیس کے مطابق حملے کے وقت شہرام ترکئی حجرے میں موجود نہیں تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close